مشن آف کرائسٹ کے زیرِ انتظام (آن لائن) ہندو اور مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں یہ یونائیٹڈ کیئر فاؤنڈیشن نے لگایا۔
مسیحی اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے قریب ایک سو پچاس بالغان نے اس مفت میڈیکل کیمپ میں شرکت کی،جبکہ ایک سو ستر کے قریب بچوں کے طبعی معائنے بھی کئے گئے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والوں کے امراض کی ڈاکٹروں کی ٹیم نیتشخیص اور مریضوں کے درمیان ادویات بھی تقسیم کیں۔ شرکاء نے اس مفت طبی کیمپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے مشن آف کرائسٹ چرچ اور یونائیٹڈ کیئر فاؤنڈیشن کی کاوش کو خوب سراہا۔
اس موقع پرمشن آف کرائسٹ چرچ کے پاسٹر عامر عقیل نے بیماروں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔