,

مسیحی آئسکریم فروش تشدد کیس،وفاقی وزیر کامران مائیکل کے نوٹس پر ایف آئی آر درج

مسیحی آئسکریم فروش تشدد کیس،وفاقی وزیر کامران مائیکل کے نوٹس پر ایف آئی آر درج
قصور میں مسیحی آئسکریم فروش پر تشدد کا واقعہ چند دن پہلے رونما ہوا جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے نوٹس لے لیا ہے،اور اس واقعے کے قصور وار افراد کیخلاف ایف.آئی.آر درج ہوگئی ہے۔ جیسا کے پہلے بھی مسیحی میڈیا پر خبر شائع کی گئی کہ خلیل مسیح نامی آئسکریم فروش فروخت کرتے ہوئے ایک گاؤں میں گیا جہاں انتہا پسند افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،تفصیلات کیمطابق بعد ازاں مقامی چیئرمین نے انکی صلح کرادی مگر خلیل مسیح کو لگاتار دھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔

 جس پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے نوٹس لے لیا اور ڈی پی او قصور،ڈی ایس پی چونیاں کو لیٹر جاری کیا کہ اس واقعے میں ملوث انتہا پسندوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس عمل کیلئے ایک وفد یوسف سوداگر کی صدارت میں ڈی پی او۔اور ڈی ایس پی چونیاں کے پاس بھیجا گیا،جنہوں نے خلیل مسیح کے ہمراہ مندرجہ بالا افسران سے ملاقات کی اور ڈی ایس پی چونیاں نے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔