,

کراچی: محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ بڑھا کر 370.3 ملین روپے کردیا گیا

کراچی: محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ بڑھا کر 370.3 ملین روپے کردیا گیا

کراچی (آگاہی نیوز) حکومتِ سندھ نے بجٹ 2016-17 میں اقلیتی امور کا بجٹ بڑھا کر 370.3 ملین روپے کردیا ہے،اس سے قبل اقلیتی امور کا بجٹ 158.3 روپے رکھا گیا تھا جو کہ اب قریب 134 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھا کر 370.3 ملین روپے کردیا گیا ہے۔ 
صوبہ سندھ میں مسیحیوں اور ہندوؤں سمیت دیگر اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور انکے سماجی، معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے رواں سال 100 ملین روپے کو 200 فیصد بڑھاتے ہوئے 300 ملین کردیا گیا ہے۔ مالی سال 2016-17 میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ کیلئے 604 ملین روپے رکھے ہیں جبکہ رواں سال میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 567 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں اقلیتی برادریوں کی مذہبی عبادتگاہوں کی تزئین و آرائش کی گئی اور 15,288 اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مالی معاونت کی گئی۔ جس میں جہیز گرانٹ اور اسکالر شپس شامل ہیں۔