Skip to content
گاسپل سنگر رینا ڈیوڈ کا نیا مسیحی گیت تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ریلیز کیا جانیوالا ہے، اس گیت کا ٹائٹل ’تعریف یسوع کی‘ رکھا گیا ہے اور سروج سٹوڈیوز میں اس گیت کی ریکارڈنگ اور تیاریاں کی گئی ہیں۔ سروج سٹوڈیوز کے زیرِ اہتمام تیار کیے جانیوالے اس مسیحی گیت کے ہدایت کار سنی گِل ہیں جو کہ شوبز کے ایک ابھرتے ستارے ہیں۔ گلوکارہ رینا ڈیوڈ گزشتہ پانچ سال سے مسیحی گاسپل گلوکارہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اس سے قبل انکا مسیحی گیت ’روحِ پاک‘ خاصی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ ریناڈیوڈ نے اس آنیوالے نئے گیت کی تکمیل پر کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ خداوند انہیں اپنی خدمت کیلئے استعمال کررہا ہے اور وہ مسیحی مومنین کیلئے اس روحانی خدمت کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں،مستقبل میں مزید انکے مسیحی گیت مداحوں کو سننے کیلئے ملیں گے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں