,

بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں میں ملوث بشپ بھی برطرف کیے جاسکیں گے

بچوں کیساتھ جنسی زیادتیوں میں ملوث بشپ بھی برطرف کیے جاسکیں گے
روم (آن لائن) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالی کلیسیائی شخصیات کیخلاف تفتیش میں غفلت پر متعلقہ بشپ حضرات بھی برخاست کئے جاسکیں گے،غیر ملکی خبر رساں میڈیا کے مطابق پوپ صاحب کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کلیسیائی شخصیات پر بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیکی خبریں اور الزامات گردش کررہے ہیں۔ دو ہفتے قبل پوپ فرانسس نے ایسے ایک فرانسیسی پادری سے ملاقات کی تھی جن پر اس حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے۔ پوپ صاحب کے اس بیان کے بعد مقامی کلیسیائی لیڈران اور پاسبان حضرات پر اس دباؤ میں اضافہ ہوگا کہ وہ جنسی زیادتی کے ایسے واقعات کیخلاف ٹھوس اقدامات کریں۔