وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی وزیرِاعظم کی عیادت

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی وزیرِاعظم کی عیادت
تفصیلات کیمطابق (آن لائن) مسیحی رہنما و وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل وزیرِاعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے برطانیہ پہنچے، وزیرِاعظم کی گزشتہ دنوں 31 مئی 2016  بروز منگل کو اوپن ہرٹ سرجری ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر کامران کے ہمراہ اقبال سندھو،زبیر گِل،عمانوایل مغل،عدنان فراج،گلزار نزیر سمیت کئی دیگر شخصیات ، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کا وفد اور اقلیتی ونگ کے کارکن بھی تھے۔
کامران مائیکل نے وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات اور انکی عیادت کے بعد وزیرِاعظم کے بیٹے حسین نواز کیساتھ پریس کانفرس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر حسین نواز نے سینیٹر کامران مائیکل اور پاکستان کے مسیحیوں کا وزیرِ اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل وزیرِاعظم کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم کی کامیاب سرجری کے بارے میں ذکر کیا تھا اور یہ بھی بتایا کہ اب وزیرِاعظم کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے ،انکی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔