,

عراق: داعش کے چنگل سے مسیحیوں کو نکال لیا گیا

عراق: داعش کے چنگل سے مسیحیوں کو نکال لیا گیا
عراق سے تعلق رکھنے والے (آن لائن) مسیحیوں کو شدت پسند گروہ داعش کے چنگل سے نکال لیا،داعش گروہ کو اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسیحی مہاجرین کو ڈرامائی طریقے سے عسکریت پسند گروہ کے جال سے نکالنے کے اس عمل میں ایک بزنس جیٹ نے حصہ لیا۔ کیف سے وابستہ ایک ایوی ایشن کمپنی نے ایبرل میں مقیم مسیحی مہاجرین خاندانوں کو انکے نئے مقامِ رہائش کوسک سلوواکیہ میں منتقل کیا۔
اس بچاؤ مشن میں قریب 149عراقی مسیحیوں کو سلوواکیہ لے جایا گیا،مرکری ون نامی ایک مسیحی خیراتی ادارے نے اس ریسکیو مشن کیلئے تمام تر پیسوں کا انتظام کیا۔
اس ریسکیو مشن کے دوران کئی خطرات بھی پیش تھے کیونکہ رشیاء کی جانب سے راکٹ فائرنگ کی وجہ سے سیریا کی فضائی حدود 48 گھنٹوں تک بند رہیں، جسکی وجہ سے اصل منصوبے میں کچھ تاخیر ہوئی۔ تاہم جیسے ہی فضائی حملہ رکا تو فوری طور پر ریسکیو آپریشن کر کے مسیحیوں کو ایئر بس A-321 کے ذریعے اس علاقے سے نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا۔