,

وزیرِاعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں

وزیرِاعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں
پاکستان کے وزیرِاعظم (آن لائن) نواز شریف 31 مئی 2016 بروز منگل کو ہونیولی انکی اوپن ہارٹ سرجری کیلئے لندن گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کا ملک بھر کے مسیحیوں سے بھی ذکر کیا گیا ہے،اور کہا گیا کہ خاص طور پر 29 مئی 2016 بروز اتوار کو گرجا گھروں میں ہونیوالی دعائیہ تقریبات میں وزیرِ اعظم نوازشریف کو یاد رکھا جائے
وزیراعظم نواز کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ایک ہفتے تک آرام کرنا پڑے گا،وزیرِ اعظم ہاؤس کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سرجری منگل کی صبح ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِاعظم صاحب کی غیرموجودگی میں تمام معاملات کی دیکھ بھال وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی میڈیکل ٹیسٹ اور جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔
اس موقع پر خاتونِ اول کلثوم نواز اور وزیرِاعظم نوازشریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز انکے ہمراہ وہاں لندن میں ہیں۔