پوپ فرانسس کی شدت پسند گروہ داعش کے لئے دعا

پاپائے اعظم پوپ فرانسس (آن لائن) نے شدت پسند گروہ داعش کی جانب سے سیریا میں کیئے جانیوالے نقصان دہ حملوں پر خدا سے دعا کی کہ ’ان موت اور تباہی کا بیج بونے والوں کے دلوں کو تبدیل کرے‘۔ 25 مئی 2016بروز بدھ کو پوپ فرانسس نے پتھر دل داعش کیلئے دعا کی تاکہ خدا انکے دلوں کو پگھلائے اور ان میں دوسروں کیلئے ہمدردی پیدا کرے۔
حاضرین سے اپنے ہفت وار خطاب میں انہوں نے سینٹ پیٹر سکوائر میں 23 مئی 2016 بروزسوموار
کو سیریا میں ہونیوالے خودکش حملے کے متاثرین کے ابدی آرام اور انکے رشتہ داروں کی تسلی کیلئے بھی دعا کی تھی،150 سے زائد افراد اس دھماکے کا شکار ہوئے۔