ترکی: دنیا کے قدیم ترین چرچ کے قریب خودکش حملہ

ترکی میں (آن لائن) دو قدیم آرتھوڈاکس مسیحی دیہاتوں کے ایک جنکشن پر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے کے نتیجے میں 5 جانیں گئیں۔ جس جگہ پر دھماکہ ہوا اس مقام کے قریب ایک قدیم گرجا گھر موجود ہے،جسے دنیا میں سب سے قدیم گرجا گھر مانا جاتا ہے۔
خودکش دھماکہ چرچ کے انتہائی قریب میں ہوا جو کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ طوُر ابدن میں واقع ہے،اس گرجا گھر کی تاریخ کے مطابق یہ مانا جاتا ہے کہ 3 دانشور جو کہ شیر خوار یسوع مسیح کو دیکھنے کیلئے گئے تھے وہ بالکل اسی مقام پر رکے تھے جہاں آج یہ قدیم گرجا گھر بنا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ دنیا میں قدیم ترین گرجا گھر ہے۔