,

فیصل آباد: بائبل مقدس کو آگ لگا کر راکھ کردیا،مسیحیوں کا احتجاج

فیصل آباد: بائبل مقدس کو آگ لگا کر راکھ کردیا،مسیحیوں کا احتجاج
فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ایک مسلمان شخص نے بائبل مقدس کو آگ لگا کر راکھ کردیا۔ مقامی مسیحیوں نے انجیل مقدس کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج کیا،صورتحال کو بگڑتا ہوا دیکھ کر علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

یہ واقعہ 24 مئی 2016 بروز منگل کو پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے نواحی علاقے میں رونماہوا،مقامی مسیحیوں کا دعویٰ ہے کہ مبینہ مجرم نے خدا کے کلام کو آگ لگا کر اسکی بے حرمتی کی۔ اس واقعے کے بعد مسیحیوں نے مجرم کیخلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مجرم کو اس توہین کے عمل پر سزا دی جائے۔ صورتحال کو بگڑتا ہوا دیکھ کر علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی.