بین الاقوامی‏مسیحی خبریں

متحدہ عرب امارات نے عراقی مسیحی مہاجرین کیلئے مدد بھیج دی

Read in English – UAE sends aid for the Iraqi Christian families taking refuge in Jordan.

اردن میں مقیم عراقی مسیحی پناہ گزینوں کیلئے متحدہ عرب امارات نے مدد بھیجی۔ جمعرات 19 مئی 2016 کو (آن لائن) متحدہ عرب امارات کے اردن میں موجود سفیرنے مقامی مسیحی لیڈران اور عراقی مسیحی پناہ گزین مہاجرین سے ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر بلال بدر کی جانب سے 11 عراقی مسیحی خاندانوں کو مدد پہنچائی گئی،یہ عراقی مسیحی مہاجرین اس وقت اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک گرجا گھر میں پناہ لئے رہ رہے ہیں۔
UAE sends aid to 11 Iraqi Christian families in Jordanمتحدہ عرب امارات کے سفیر نے اردن کے فادر رفعت بدر اور عراقی مسیحی مہاجرین سے ملاقات کی،ماضی میں سال 2015 کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے انہی 11 عراقی مسیحی خاندانوں کی مالی مدد بھی کی گئی تھی۔ ان عراقی مسیحی خاندانوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے مالی مدد مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان اظہارِدوستی کے طور پر پیش کی گئی۔
فادر رفعت بدر نے اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان عراقی مسیحی خاندانوں کو کرائے کے گھروں میں منتقل کرنیکی سہولت ’ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف یونائیٹڈ عرب امریٹس‘ کی کوششوں، جدوجہد اور ماہانہ دی جانیوالی مالی مدد سے ہی ممکنہ طور پر دی جاسکی.

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں