پاکستانی‏مسیحی خبریں

فیصل آباد: پاسٹر کمال چغتائی کیس میں گرفتار غریب پرویز رہا نہ ہوسکا

Read in English – Faisalabad: A tapped out Christian arrested from outside a church in Christian Town not released.

فیصل آباد (نوائے مسیحی) پاسٹر کمال چغتائی کیس میں گرفتار ہونیوالا غریب پرویز یونس کھوکھر رہا نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں کرسچن لائف منسٹری چرچ کے باہر پیش آنیوالے واقعہ میں جب عبادت کے دوران چرچ کے گیٹ پر پولیس کے دو سپاہی مبینہ طور پر نوجوان مسیحی لڑکوں کیساتھ ہاتھا پائی کررہے تھے،پاسٹر کمال چغتائی جو کہ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن اور ایڈوکیٹ بھی ہیں عبادت میں سے اٹھ کر یہ معاملہ دیکھنے باہر آئے اور انہوں نے جھگڑا ختم کروانے کیلئے مداخلت کی ،انکے ہمراہ ایک مسیحی محنت کش پرویز کھوکھر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پرویز کھوکھر فیملی کے ہمراہ عبادت میں شرکت کیلئے آئے تھے،کمال چغتائی کو بعد میں رہا کردیا گیا لیکن پرویز یونس کھوکھر کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ انکا خاندان پریشان ہے اور حکام سے اپیل کررہے ہیں کہ ان کے گھر کے واحد کفیل کو رہا کیا جائے کیونکہ وہ بے قصور ہیں۔

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں