,

کمال چغتائی پر تشدد اور جھوٹی ایف آئی آر کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

کمال چغتائی پر تشدد اور جھوٹی ایف آئی آر کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

فیصل آباد (نوائے مسیحی) سابق رکن پنجاب اسمبلی وڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے اقلیتی امور ایڈوکیٹ کمال چغتائی پرپولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر اور تشدد کرنے کیخلاف ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آباد نے کمال چغتائی سے اظہارِیکجہتی کیلئے آج بروز سوموار ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ بیان اتوار کے روز دیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیطرف سے جاری کردہ بیان میں کمال چغتائی پر جھوٹی ایف آئی آر اور تشدد کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 
فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں پولیس نے (آن لائن) مسیحیوں کو چرچ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ 19 مئی کو فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں پیش آیا. اس علاقے سے مسیحی افراد کو گرجا گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا جبکہ وہ دعائیہ تقریب میں شمولیت کے لئے گرجا گھر کے اندر جا رہے تھے۔
گرفتار کیے جانیوالے مسیحی افراد میں پنجاب اسمبلی کی سابق رکن کمال چغتائی اور دیگر کئی افراد شامل ہیں ،گرفتار کیئے  جانیوالوں میں مسیحی عورتیں بھی شامل ہیں
ان مسیحیوں پر دہشتگردی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس نے ان گرفتار مسیحیوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا