Read in English – Deewan Bahadur S.P. Singha awards ceremony held in Lahore.
لاہور (آن لائن) دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کئی مختلف شعبہِ زندگی میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں نمایاں شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے،تقریب کا انعقاد برائٹ فیوچر سوسائٹی کے چیئرمین اور نامور سماجی ورکر سموئیل پیارا نے اپنی تنظیم کیطرف سے کیا گیا۔مقررین نے خطاب کرتے (نوائے مسیحی) ہوئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظور شدہ 5 فیصد کوٹے پر عملدرامد نہ ہونے اور سانحہ پشاور چرچ کے متاثرین کے لئے اعلان کردہ 20 کروڑ روپے کی امداد نہ ملنے پر اظہارِ تشویش کیا اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ ان دونوں امور پر جلد سے جلد عملی اقدامات کئے جائیں۔
اس تقریب میں مسیحی لیڈر دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی تصویر والی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنیکے قدم کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکِ پاکستان کی ترقی میں اقلیتیں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کینین یعقوب،پاسٹر ایلون،ایڈووکیٹ جوزف فرانسس،مارٹن جاویدمائیکل،سیمسن سلامت،البرٹ ڈیوڈ،بوٹا امتیاز،وکٹر ڈینیئل،پاسٹر سموئیل کھوکھر سمیت بڑی تعداد میں مسیحی افراد نے شرکت کی۔