,

دس سالہ مسیحی بچی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی کا واقعہ

دس سالہ مسیحی بچی کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی کا واقعہ
Christians in Pakistan News in Urdu

Read in English – A 10-year-old Christian girl raped after abduction, victim and family left high and dry.

ایک گاؤں (آن لائن) میں 10 سالہ مسیحی لڑکی کو  اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا(جگہ کا نام راز میں رکھا گیا ہے)،دس سالہ مسیحی لڑکی کو بااثر شخصیات نے زیادتی کا نشانہ بنایا،جو کہ اب متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 10سالہ مسیحی لڑکی کو اغوا کیا گیااور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد مجرم 10سالہ "جولیا” کو(اصلی نام بدل دیا گیا ہے) بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر چلے گئے۔ متاثرہ خاندان نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں نے ‘جولیا‘ کو اغوا کیا وہ ہمیں دھمکارہے ہیں کہ انکے نام قتل کیس میں پولیس کے سامنے دینے سے گریز کریں۔
مجرموں نے متاثرہ خاندان کو خاموش کرنے کیلئے ان کے گھر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔ مجرموں کی جانب سے متاثرہ خاندان کو لگاتار دھمکایا جا رہا ہے کہ ان کے نام ایف۔آئی۔آر میں درج نہ کروائیں ورنہ انہیں ماردیا جائیگا۔