,

لاہور:تھانہ شالیمارمیں پولیس کادومسیحی نوجوانوں پر تشدد,نوجوان بے قصور ثابت

لاہور:تھانہ شالیمارمیں پولیس کادومسیحی نوجوانوں پر تشدد,نوجوان بے قصور ثابت
لاہور(نوائے مسیحی)تھانہ شالیمار میں تفتیشی پولیس نے2مسیحی نوجوانوں پر تشدد کیا۔ نوجوانوں کے نام سرفرازمسیح اوردویا مسیح ہیں۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو نوسربازی کے الزام میں پکڑا تھا۔
Exremism in Pakistan اعترفِ جرم کروانے کیلئے دونوں کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیااور چارپائی کیساتھ لٹکایا گیا۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں گرفتار نوجوان بے گناہ ہیں،جبکہ انچارج انوسٹی گیشن دونوں کو ڈاکو ثابت کرنے پر تُلے رہے۔ ایس۔پی انویسٹی گیشن سول لائنر نے واقعہ کی تصدیق کی ہے،اور کہا گیا کہ تشدد کرنیوالوں کو ضرور سزا ملے گی۔
 تھانہ شالیمار میں دومسیحی نوجوانوں کو تشدد کانشانہ بنانے پر ایس۔پی انویسٹی گیشن سول لائنز اسماعیل کھاڑک نے انچارج انویسٹی گیشن سمیت چار اہلکاروں کو معطل کردیا اور انکوائری شروع کردی۔معطل ہونیوالوں میں انچارج انویسٹی گیشن،اے۔ایس۔آئی،محرر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔