,

ایوان صدر میں دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی

ایوان صدر میں دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی

Read in English: Pakistani Government publishes image of prominent Christian leader S.P. Singha on stamps.

اسلام آباد (نوائے مسیحی) ایوانِ صدر میں قیامِ پاکستان کے اہم مسیحی لیڈر دیوان بہادرایس پی سنگھا کی یادگاری تصویر والی ٹکٹ کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل، بشپ الیگزنڈر جان ملک، پاسٹر انور فضل،بشپ آزاد مارشل، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہورسلیم رحمت سندھو سمیت ملکی سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی کی رسومات صدر پاکستان ممنون حسین نے ادا کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی تحریک پاکستان میں خدمات پرروشنی ڈالی۔