,

سانحہ لاہور:پولیس نے گوجرآنوالہ اور لاہور سے 21 مشتبہ افراد پکڑ لیے

سانحہ لاہور:پولیس نے گوجرآنوالہ اور لاہور سے 21 مشتبہ افراد پکڑ لیے
Punjab Plolice arrested 21 suspects from Lahore and Gujranwala after lahore gulshan iqbal park blast incident

Read in English Lahore attack wake: Police busts 21 suspects from Lahore and Gujranwala

پنجاب پولیس(آن لائن) نے مختلف سرچ آپریشنز کے نتیجے میں لاہور اور گوجرآنوالہ سے 21مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔ لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں27مارچ کو ہونیوالے بھیانک دہشتگردی کے واقعے کے بعد پنجاب پولیس نے صوبے بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی۔ واقعے کے بعد ایک بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم بلاک میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس نے علاقہ مکینوں کے شناختی دستاویزات چیک کیں اور آپریشن کے نتیجے میں 9مشتبہ افراد کو گرفتار کیا,ان افراد کو سرچ آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات کے نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
اسی دوران پنجاب پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ اشتراک سے سیٹلائیٹ ٹاؤن,شریف ٹاؤن,چچھر والی اور گوجرآنوالہ کے کچھ دوسرے علاقوں میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی تھانہ سول لائنزنے بتایا کہ ان افرادکوپہچان کی ناکافی دستاویزات  ہونے کی بنا پر پکڑا گیا ہے۔
یہ سرچ آپریشن مشتبہ دہشتگردوں اور انکے اتحادیوں کیخلاف پنجاب میں ہونیوالے بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔ لاہورکے پرہجوم پارک میں ہونیوالے بم دھماکے کے فوری بعد طالبان سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول کی تھی اور کہا تھا کہ ’مسیحی افراد ان کا ہدف تھے‘جو کہ اس وقت پارک میں ایسٹر کی عید منا رہے تھے۔
اس دھماکے کے نتیجے میں 80جانیں گئیں جن میں سے 40افراد مسیحی تھے اور300کے قریب زخمی ہوئے۔ شہید ہونیوالوں میں سے 29بچے تھے۔آرمی پبلک سکول پر ہونیوالے2014کے حملے کے بعدیہ دوسرا شدید خطرناک دہشگردی کا واقعہ ہے۔آرمی پبلک سکول پر ہونیوالے میں سکول کے134بچوں کو شہید کردیا گیا۔