,

نامعلوم افراد کی چرچ میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی,سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

نامعلوم افراد کی چرچ میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی,سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
Pakistani Christian News in Urdu
فیصل آباد(نوائے مسیحی)نامعلوم افراد گرجا گھر میں گھُس گئے اور بچوں اور خواتین سے بدتمیزی کی ۔ عوامِ علاقہ نے حکومتِ پاکستان کو تمام چرچز کیلئے سکیورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Pakistani Christian News In Urdu
تفصیلات کے مطابق چک279ر۔ب فیصل آباد میں دورانِ عبادت چند نامعلوم آدمی ’بلڈ آف کرائسٹ چرچ‘میں گھس کر عورتوں اور بچوں کیساتھ بدتمیزی کرنے لگے۔جس پر مسیحی کمیونٹی نے احتجاج کیا اور وزیراعظم نواز شریف ,جنرل راحیل شریف سے گرجا گھروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.