
Read in English Film MAALIK of Ashir Azeem Gill banned in Pakistan.
پاکستانی مسیحی (آن لائن) مصنف و ہدایت کار آشر عظیم گِل کی فلم ’مالک‘ پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی سے قبل فلم 3ہفتوں تک سینما گھروں میں دکھائی جاتی رہی اور فلم بینوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل کرتی رہی ,جبکہ اب وفاق نیعوامی شکایات پر فلم ’مالک‘ کا سرٹفیکیٹ منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

![]() |
Imran Khan’s Tweet about banning Maalik Movie |
تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم ’مالک‘پر پابندی غیر جمہوری اور غیرمعقول ہے۔ فلم پر پابندی لگا کر عوام کو اشرافیہ کی کرپشن دیکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔فلم پر لگائے جانیوالے پابندی کے فیصلے کو پہلے ہی لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اب سندھ ہائی کورٹ میں بھی اسکو چیلنج کردیا گیا ہے.
Pakistani Movie – MAALIK – Trailer Video