,

مسیحی مصنف و ہدایتکار آشرعظیم کی فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی لگا دی گئی

مسیحی مصنف و ہدایتکار آشرعظیم کی فلم ’’مالک‘‘ پر پابندی لگا دی گئی

Read in English Film MAALIK of Ashir Azeem Gill banned in Pakistan.

 پاکستانی مسیحی (آن لائن) مصنف و ہدایت کار آشر عظیم گِل کی فلم ’مالک‘ پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی سے قبل فلم 3ہفتوں تک سینما گھروں میں دکھائی جاتی رہی اور فلم بینوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل کرتی رہی ,جبکہ اب وفاق نیعوامی شکایات پر فلم ’مالک‘ کا سرٹفیکیٹ منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Pakistani Movie MAALIK posterاس فلم میں آشر عظیم,فرحان آغا,ساجد حسن,حسن نیازی ,عدنان شاہ ,راشد فاروقی ,احتشام الدین جیسے فنکاروں نے لیڈنگ کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان کی سپیشل فورسز کی جانب سے ٹینک اور آرٹلری ہتھیاروں جیسا بھاری اصلحہ بھی فلم ’مالک‘ کے پرڈیوسر کو دیا گیا,اور آئی۔ایس۔پی۔آر کی جانب سے بھی اس فلم کا خیر مقدم کیا گیا۔
Imran Khan’s Tweet about banning Maalik Movie 
تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم ’مالک‘پر پابندی غیر جمہوری اور غیرمعقول ہے۔ فلم پر پابندی لگا کر عوام کو اشرافیہ کی کرپشن دیکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔فلم پر لگائے جانیوالے پابندی کے فیصلے کو پہلے ہی لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اب سندھ ہائی کورٹ میں بھی اسکو چیلنج کردیا گیا ہے. 

Pakistani Movie – MAALIK – Trailer Video