,

یو۔سی۔ایچ لاہور کی جگہ کی فروخت پرمیڈیکل بورڈ سے تفصیلات جاری کرنیکا مطالبہ

یو۔سی۔ایچ لاہور کی جگہ کی فروخت پرمیڈیکل بورڈ سے تفصیلات جاری کرنیکا مطالبہ
لاہور (نوائے مسیحی ) میں واقعہ یو۔سی۔ایچ ہسپتال کی 30مرلے جگہ فروخت کر دی گئی,جس پر کرپشن مکاؤ یو۔سی۔ایچ بچاؤ کمیٹی نے میڈیکل بورڈ کے چیئر مین سے تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
 اسی سلسلہ میں چیئرمین کرپشن مکاؤ کمیٹی جناب سموئیل کھوکھر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تمام مسیحی ہمارے ساتھ ہیں, چیئر مین میڈیکل بورڈ مسیحی قوم کو آگاہ کریں کہ بورڈ کے کس ممبر نے یونائٹڈ کرسچن ہسپتال (UCH)کی جگہ کے پیسے ذاتی استعمال میں لئے اور ان کا احتساب بھی ہونا چاہئے۔ مسیحی قوم اب جاگ اٹھی ہے اور اب لوٹ مار کا یہ بازار بند ہونا چاہئیے
سموئیل کھوکھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مسیحی راہنماؤں کی بھی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ۔ اس سے پہلے بھی سموئیل کھوکھر نے مسیحی اداروں میں ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے تحریک چلا رکھی ہے۔