فیصل آباد (ہفت روزہ ایورنیو) کے گاؤں امباں والا میں زمیندار کی درندگی کا شکار ہونیوالی روت بی بی نامی مسیحی خاتون انصاف کی خاطر ایم پی اے وپارلیمنٹری سیکرٹری برائے انسانی حقوق طارق مسیح گل کے دفتر پہنچ گئی۔متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق روت بی بی نے بتایا کہ زمیندار انہیں 20ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کے وعدہ پر ڈیرے پر لے گیا اور ان سے کام لینا شروع کردیا۔
ایک ماہ بعد اس نے 5000روپے تنخواہ دی اور جب زائد تنخواہ کا مطالبہ کیا تو زمیندار نے اسے اور اسکے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جب اسکا شوہر رات کو کھیتوں کو پانی دینے جاتا تو زمیندار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا اور بدفعلی سے انکار پر انہیں تنخواہ دینا بھی بند کر دیتا جبکہ اسکی 12سالہ بیٹی سے بھی دست درازی کی جاتی۔
خاتون نے وزیر اعلی پنجاب اور اقلیتی وزراء سے انصاف کی اپیل کی اور آخر کار ہو ایم پی اے و پارلیمنٹری سیکرٹری برائے انسانی حقوق طارق مسیح گل کے دفتر انصاف کی تلاش میں پہنچ گئی جس پر انہوں نے فوری انصاف دلوانے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔