
ایک مسیحی خاتون کے ساتھ بندوق کے ذور پر مبینہ طور پر زیادتی کا واقع رونما ہوا۔ واقع پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں میں ہوا۔ مجرموں کی شناخت زیشان اور رضوان کے نام سے کی گئی ہے جنہوں نے مسیحی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

علاقہ کے ایس ۔ایچ۔او رائے فاروق کھرل کو شازیہ نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ درج کروائی شکایت واپس لے لی جائے۔ جس پرایس ۔ایچ۔او رائے فاروق نے مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپے مار کر ذیشان اور رضوان کو پکڑلیا۔ اس واقع میں ملزمان کی جانب سے استعمال کئے جانے والا اصلحہ بھی برامد کرلیا گیا۔
رائے فاروق کھرل نے تفصیل دیتے بتایا کہ واقعے کی شکار خاتون نے بتایا کہ رات کے 10بجے کے قریب رضوان اور ذیشان زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوق پر رات 2بجے تک زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ آخر شازیہ کی چیخ و پکار سن کر زاہد مسیح اور ایوب دو مسیحی آدمی گھر میں پھلانگ کر داخل ہوئے , جس کے نتیجے میں رضوان اور ذیشان بھا گ گئے۔