
Read in English A Muslim man attempt to rape poor Christian mother of three.

شیدا مسیح جو کہ اس واقع کی شکار ہونیوالی خاتون کا شوہر ہے اس نے مقامی تھانے میں مجرم کے خلاف شکایت درج کروائی کہ مجرم کے خلاف کاروائی کی جائے لیکن پولیس حکام نے اس پر دباؤ ڈالا اور دھمکایا کہ وہ اپنی درج کروائی شکایت واپس لے لیں اور اس کیس میں کوئی کاروائی نہ کروائیں مجرموں کیخلاف ۔
جب شیدا مسیح نے اپنی بیوی کے ساتھ مدد کیلئے انسانی حقوق کے ادارے سے رابطہ کیا تو انسانی حقو ق کے ادارے کے نمائیندے سردار مشتاق گِل نے انہیں مکمل سپورٹ اور مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
متاثرہ خاندان نے مقامی مسیحی رہائشیوں کے ساتھ مل کر اس واقع کے خلاف علاقہ میں احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔متاثرہ خاتون ظہرہ بی بی کے شوہر شیدا مسیح نے انسانی حقوق کے نمائندے سردار مشتاق گِل سے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گا ۔اس نے مزید بتایا کہ وہ اب بھٹے پر کام نہیں کر رہا اور اس کے بچے 3دن سے بھوکے ہیں ۔
شیدا مسیح نے خاندان کے تحفظ اور انصاف کیلئے چرچ میں دعا کی درخواست بھی دی ۔