کراچی سے دہشگرد گرفتار, چرچ حملے میں ملوث ہونے کااعتراف

کراچی سے دہشگرد گرفتار, چرچ حملے میں ملوث ہونے کااعتراف

Read in English Terrorist arrested from Karachi confess involvement in Rawalpindi church attack.

کراچی (آن لائن) سے پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے دہشت گردوں کو پکڑاہے, جنہوں نے اعتراف کیا وہ راولپنڈی کے ایک گرجا گھر پر ہونیوالے حملے میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کاروائی سے کراچی کے رضویہ نامی علاقے سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش دہشتگردوں نے بتایا اور اعتراف بھی کیا کہ وہ راولپنڈی میں ہونیوالے ایک چرچ پر حملے میں بھی شامل تھے ۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار کیئے جانے والے ایک دہشت گرد کی پہچان مفتی فدا کے نام سے جبکہ دوسرے دہشت گردکی پہچان مولوی سید کے نام سے ہوئی ہے ۔ 
اعترافی بیان میں انہوں نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ راولپنڈی کے چرچ میں خود کش حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی برین واشنگ میں ملوث تھے