,

وزیر اعلیٰ پنجاب سے میٹرو اورنج لائن کے منصوبے کا نقشہ بدلنے کی اپیل

وزیر اعلیٰ پنجاب سے میٹرو اورنج لائن کے منصوبے کا نقشہ بدلنے کی اپیل

Read in English Christians protest against construction of a sewerage pumping station on the property of Lahore Cathedral

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور کیتھیڈرل گرجا گھر کی تین کنال اراضی پر ایک تعمیراتی منصوبے کے لئے اِستعمال کرنے کے فیصلہ کے خلاف مسیحیوں کا ہر اِتوار کو پُر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ ۔ مسیحی لیڈران اور برادری کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کاضرور کروائیں لیکن ان تاریخی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظات کا خیال رکھیں ۔ یہ عبادت گاہیں پاکستان میں تاریخی ورثہ کی اہمیت کی حامل ہیں ۔ لٰہذاہم اپیل کرتے ہیں کہ ان گرجا گھروں کی جگہ کے تحفظ کیلئے میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے نقشے کو بدلا جائے

ایک نجی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونیوالی خبر کے مطابقلاہور کے سینٹ اینڈریو , نو لکھا چرچ , سینٹ پال چرچ اورکیتھیڈ رل چرچ اورنج لائن ٹر ین منصوبے کی زد میں 
آنے کا خدشہ ہے.  

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیتھیڈرل چرچ کی 3 کینال کی اراضی پرمیٹرو اورنج لائن ٹرین کا سیوریج پمپنگ سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, جس کے خلاف مسیحی برادری نے پرامن احتجاج کیا ۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کی مسماری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔