پاکستانی‏مسیحی خبریں

ہر بڑی چرچ منسٹری کا پینامہ لیکس کے ایکشن کیطرح جانچ پڑتال اور احتساب ہوگا

ہر بڑی چرچ منسٹری کا پینامہ لیکس کے ایکشن کیطرح جانچ پڑتال اور احتساب کروایا جائگا۔
سیالکوٹ (نوائے مسیحی) اب ہر بڑی چرچ منسٹری کا احتساب اور جانچ پڑتال ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ریورنڈ شکیل محمود نے خصوصی گفتگو میں کیا, انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ ڈائیوسس کی 25بڑی چرچ منسٹریز , سماجی تنظیموں نے گلوبل پیس اینڈ پریچ منسٹری کے صدر پاسٹرسموئیل کھوکھر کے کرپشن کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کی حمایت کردی ہے اور بہت ساری مسیحی تنظیمیں ,سیاسی پارٹیاں اور انسانی حقوق کی این ۔ جی۔ اوز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی۔۔

یاد رہے پاسٹر سموئیل گلوبل پیس اینڈ پریچ منسٹری کے صدر ہیں اور انکی آرگنائزیشن مسیحی اداروں میں ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کر رہی ہے ۔ اس سے قبل گلوبل پیس اینڈ پریچ منسٹری کےصدرکوکرپشن میں ملوث مذہبی مسیحی راہنماﺅں کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں.

مزید خبریں

شیئر کریں
Close