,

گلوبل پیس اینڈ پریچ منسٹری کےصدرکوکرپشن میں ملوث مذہبی مسیحی راہنماﺅں کی دھمکیاں

گلوبل پیس اینڈ پریچ منسٹری کےصدرکوکرپشن میں ملوث مذہبی مسیحی راہنماﺅں کی دھمکیاں

لاہور (نوائے مسیحی) بھیڑوں میں گھسے بھیڑ یوں کو الگ کرنا ہماری آرگنائزیشن کا مقصد اور ویژن ہے ۔ اب تمام مذہبی راہنماؤں کا احتساب ہو گا , ان خیالات کا اظہار پاسٹر سموئیل کھوکھر نے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ڈائیوسس کے بشپ سموئیل پرویز کی کرپشن کو بے نقاب کرنیوالے اور سیالکوٹ ڈاؤسس کے اٹارنیز کو جو چرچ آف سکاٹ لینڈ نے مقرر کئے تھے کو معطل کرانے کااعزاز بھی خادمِ مسیحی کو حاصل ہے , ہماری آرگنائزیشن اب کرپشن کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر یگی ۔ ہمارے ساتھ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے بہت بڑی تعداد میں مسیحی لیڈر, بشپ صاحبان, پاسٹر صاحبان اور یوتھ قیادت کھڑی ہے ۔

 غریبوں ,مسکینوں اور چرچ کا پیسہ خرد برد کرنیوالے افراد کا احتساب کروانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

ہماری تنظیم دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے والی پاکستان کی ٹاپ آرگنائزیشنز میں شامل ہے ۔ تمام مسیحی اس مذہبی اور قومی احتساب کیلئے اکٹھے ہو جائیں , تاکہ مذہب کے نام پر لوٹنے والوں کا کڑوا احتساب ہوسکے ۔ یسوع المسیح کی مکمل حمایت حاصل ہے , ڈرنے والے نہیں , کرپٹ اور بد دیانت راہنماؤ ں کا احتساب کیا جائیگا۔