لاہور: یوحنا آبادمقامی قبرستان پر مسیحی ایڈوکیٹ کا قبضہ ختم کروا لیا گیا

لاہور (نوائے مسیحی) یوحنا آباد کے قبرستان میں ایک مسیحی ایڈوکیٹ نے سائمن ٹی وی کے نام سے مسیحی نیوز کے ایک چینل کا افتتاح کیا اور چند ہی روز بعد نیوز چینل کے دفتر سے ملحق قبریں مسمار کرکے وہاں پر چاردیواری کی تعمیر شروع کروادی. مقامی لوگوں کی شکایت پر یوحناآباد کے نو منتحب چیئر مین آصف سہیل کھوکھر نے پولیس کی مدد سے قبضہ واگزار کروالیا۔ واضح رہے ماضی میں مذکورہ شخصیت رائیونڈ میں ایک چرچ کی ایک مربع زمین پر قبضہ کر چکی تھی جو کہ رائیونڈ ڈا یوسیس نے قانون کی مدد سے 4سال بعد وا گزار کروائی , مسیحی برادری میں انکے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔