,

چونیاں:زمیندار کا مسیحی بھائیوں پر وحشیانہ تشدد، دونوں کو زخمی کر دیا

چونیاں:زمیندار کا مسیحی بھائیوں پر وحشیانہ تشدد، دونوں کو زخمی کر دیا
چونیاں ( نوائے مسیحی ) کے نواحی گاؤں نظام پورہ کے رہائشی محنت کش رفیق مسیح کے کم عمر بیٹوں روبن مسیح اور روشن مسیح کو مقامی زمیندار نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید زخمی کردیا۔ دونوں بھائیوں کی عمریں 14اور 15سال کے درمیان ہیں ۔
تفصیلا ت کیمطابق روبن اور روشن دونوں بھائی موٹر سائیکل پر مویشیوں کیلئے چارہ لیکر آئے اور موٹر سائیکل گلی میں کھڑی کرکے چارہ اتارنے لگے , مقامی زمیندار جو کہ اپنی گاڑی یہاں سے گزارنا چاہتا تھا اس نے فوراََ راستہ خالی کرنے کا کہا جس پر دونوں بھائیوں نے چارہ اتار کر راستہ خالی کرنے کا کہا اس پر زمیندار آگ بگولہ گیا اور دونوں بھائیوں کو آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا یا ۔ جس سے روبن مسیح کا سر پھٹ گیا جبکہ روشن مسیح کے ناک کی ہڈ ی ٹوٹ گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں نے زخمی بھائیوں کا میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے