نو جوان فنکاروں کے ایک گروہ نے لاہور گلشنِ اقبال پارک کی دیوار پر پینٹنگ کر کے ان شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے سانحہ لاہور میں 27مارچ کو ایسٹر کے دن ہونیوالے دہشتگردوں کے حملہ میں اپنی جانیں گوائی تھی۔
اپریل 3(سانحہ لاہور کے ایک ہفتہ بعد )کو نوجوان فنکاروں کے ایک گروہ نے ملکر لاہو ر کے گلشن اقبال پارک کی ایک دیوار پر خوبصورتی سے پینٹنگ کر کے امن کا ایک نعرہ کہ’’انتہا پسندی اب نہیں‘‘ نقش کردیا ۔ پینٹنگ کا یہ منصوبہ رحامہ ملک اور علی مہدی زیدی کی طرف سے بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گلشنِ اقبال پارک جہاں پر یہ پینٹنگ کی گئی وہی پارک ہے جس میں 27مارچ 2016کو مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پردہشگردوں کی جانب سے خودکش حملہ کیا گیاتھا۔جس میں 70افراد سے زیادہ شہید جبکہ 300سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
ایک نوجوان آرٹسٹ کاپینٹنگ کے بارے میں یہ کہنا تھا کہ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہم اپنے شہر کو روشن بنانے کیلئے کرتے ہیں, محبت جتنی بڑھے گی نفرت اتنی ہی کم ہوگی ۔
This news/post is translated in Urdu from an source in English language, Translated by +Joshua Joshi