‏مسیحی خبریں

مبارک ہومبارک ہو,ملک بھر میں اسلامی نظام رائج ہو گیا – تحریر:حسان

مبارک ہو مبارک ہو میٹھے میٹھے بھائیوں کو.ملک بھر میں اسلامی نظام رائج ہو گیا ہے.
سارے ٹی وی چینلز نے اپنے اپنے مورنگ شوز بند کر دئے. آج سے پانچ وقت کی آﺫان تمام چینلز پر نشر کی جاۓ گی.
توہین کے مرتکب ہونے والوں کو علی الصبح ملک کے بڑے بڑے چوکوں میں سرعام پھانسی دی جاۓ گی.
ممتاز قادری کے سیل کو شہید ممتاز قادری لائبریرری میں تبدیل کر دیا گیا ہے.
ممتاز قادری کو شہید ﮈکلیئر کر دیا گیا اور ان کی شہادت والے دن ملک بھر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند ہوں گے. سالانہ عرس کا انتظام حکومتی
سطح پر کیا جاۓگا. 
تمام قادیانی سمیت غیر مسلموں کو اہم عہدوں سے ہٹاکر ملک بدر کیا جاۓگا اس ضمن میں پاکستان کا جھنﮈا بھی تبدیل کو کے اس میں سے سفید رنگ کو ختم کر دیا جاۓگا کیونکہ یہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت گستاخی کر رہا ہے. غیر مسلم سائنسدانوں اور اسکالرز کو امریکہ و دیگر جہنمی ممالک کے حوالہ کر دیا جاۓ گا.
تحریر: حسان

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں