پاکستانی‏مسیحی خبریں

گلشن اقبال پارک سانحہ کے شہداءکے لیے جوبلی چرچ سیالکوٹ میں شمعیں روشن

سیالکوٹ کے جوبلی چرچ میں سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہداء کیلیئے شمعیں روشن 

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری مسیحی قوم پاک فوج اور حکومت کیساتھ کھڑی ہے,مسیحی راہنما ذیشان جاویدسہوترا کا خطاب

سیالکوٹ (نوائے مسیحی نیوز ) سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کیلئے جوبلی چرچ سیالکوٹ میں شمعیں روشن کی, اس موقع پر مسیحی راہنما ذیشان جاوید سہوترا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمعیں جلانے کا مقصد شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے ہماری دعاہے کہ جو لوگ زخمی ہیں خدا انکو جلد صحت یاب کرے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہم نہ ڈریں گے اور نہ جھکیں گے بلکہ دہشتگردی کے خلاف پوری مسیحی قوم پاک فوج اور حکومت کیساتھ کھڑی ہےدہشتگردوں کے خاتمہ کیلیئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے ۔



تصویر ی خبر کیلیئے نوائے مسیحی وزٹ کریں: http://nemdaily.blogspot.com/2016/03/blog-post_31.html

Related Articles

Back to top button
شیئر کریں