پوپ فرانسس نےمسیحی,مسلمان اور ہندوپناہ گزینوں کے پاؤں دھوئے اورچوما

پوپ فرانسس نےمسیحی,مسلمان اور ہندوپناہ گزینوں کے پاؤں دھوئے اورچوما
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پچھلے ماہ روم کے قریب مسیحی , مسلمان اور ہندو پناہ گزینوں کے پاؤں دھوئے اور چوما ۔ انہوں نے سبکو ایک خدا کے بچے قرار دیا۔ 


پوپ صاحب نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب برسلز میں ہونیوالے تباہ کن حملوں کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف جذبات ابھر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کیمطابق پوپ نے ان حملوں کو جنگی اقدام کہہ کر انکی مذمت کی اور کہا کہ ایسے کام سرانجام دینے والے لوگ خون کے پیاسے ہیں اور اسلحہ ساز کارخانوں سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انسانیت کے بھائی چارے کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔