,

کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پرمسیحیوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو یادگاری شیلڈز

فیصل آباد میں کرسمس سیزن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو مسیحی برادری نے تسلیم کرتے ہوئے مقامی افسران کو ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔ اس سلسلے میں سابق مسیحی رکن پنجاب اسمبلی کمال چغتائی اور دیگر نے ڈی سی او سمیت دیگر عہدیداران کو کرسمس اور نئے سال پر انکے انتظامات اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعزاز پیش کیا ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی، ڈی سی او میاں آفتاب، پروٹوکول افسر ریاض انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز دیں گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کرسمس اور نئے سال کے پروگرامز کوپرامن بنانے کیلئے انتھک کوششوں کی تعریف بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے شہریوں کی مذہبی تفریق کے بغیر خدمت کرنے میں یقین رکھتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کو ضلعی انتظامیہ مذہبی پروگرام و تقریبات پر اسی طرح فول پروف سکیورٹی او ر دیگر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی رہے گی۔