لاہور:کرسچن یوتھ ہیروز کیلئے تقریب کا انعقاد

لاہور(نوائے مسیحی) کرسچن یوتھ ہیروز کیلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمانِ خصوصی لاہور ڈایوسیس کے بشپ جناب سبسٹن شاہ تھے،تقریب میں تعلیم اورکھیل کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسیحی نوجوانوں میں میڈلز ،اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں پولیس سے تعلق رکھنے والے فیصل آباد کے مسیحی نوجوان ارشد مسیح گل کو بھی میڈل سے نوازا کیا گیاجو کہ بین الاقوامی کھیلوں میں بھی اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔