مردم شماری 2017 کے فارم میں لفظ عیسائی کی بجائے مسیحی لکھا جائے: وزیرِ اعظم سے اپیل

ملک میں مارچ کے مہینے میں مردم شماری ہونے جارہی ہے اسی سلسلے میں پاکستانی مسیحی پروفیسر انجم جیمز نے زور دیا کہ مارچ2017میں ہونے والی آئندہ مردم شماری کے حوالے سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظات پر وزیرِاعظم غور کریں۔ انہوں نے وزیرِاعظم کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ مردم شماری فارم پر مساوی شہریت اور مذہبی شناخت کے طور پر اقلیتوں کو انکی حیثیت سے متعلق خدشات ہیں۔ یہ خط فروری 15 کو پاکستان مینارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر انجم جیمز پال نے آئندہ مردم شماری کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان کو تحریر کیا۔
خط میں درج تین رکنی نکات درج ذیل ہیں:
نمبر1۔’ سکھ مذہب،بہائی مذہب اور پارسی مذہب‘ کو کالم 6میں لازمی درج کیا جائے۔
نمبر2۔ لفظ ’عیسائی ‘کی بجائے کالم 6میں’ مسیحی‘ لکھا جائے۔
نمبر3۔ ’ہندوؤں کی ذات برادری کی بجائے‘ کالم 6میں مخص ’ہندو‘ درج کیا جائے۔