وزیر خارجہ شاہ محمود کا پیرس کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیرس کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے فرانسیسی قوم چرچ کی پرانی شان بحال کرے گی۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر پر بتایاکہ وزیر خارجہ نے پیرس چرچ میں آتشزدگی پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیرس کے تاریخی نوٹر ڈیم کتھیڈرل میں خوفناک آتشزدگی پر دلی رنج ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوٹر ڈیم گرجا گھر کئی صدیوں سے مسیحیوں کیلئے ایک مقدس عبادتگاہ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے فرانسیسی قوم چرچ کی پرانی شان بحال کریگی۔