پاکستانی فلم میں بھٹے پر کام کرنے والے مسیحیوں کی زندگی کی ڈرامائی عکس بندی

پاکستانی فلم ACTOR IN LAWمیں بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کی زندگی کی ڈرامائی عکس بندی دکھائی گئی ہے،اکثریتی لحاظ سے بھٹوں پر کام کرنے والوں میں بڑی تعداد مسیحیوں کی ہوتی ہے۔ جو بھٹہ مالکان کی جبری غلامی میں پھنس جاتے ہیں اور مالکان انہیں اپنے چنگل سے آزاد ہی نہیں کرنا چاہتے۔ ان پڑھ اور اپنے حقوق سے لاعلم یہ غریب مزدور اپنی آواز کسی تک پہنچا ہی نہیں پاتے اور اسی طرح غلامی کرتے ہوئے پشت در پشت زندگی گزار دیتے ہیں

فلم میں اسی صورتحال سے متعلق ایک سین ہے جس میں بھٹے پر کام کرنے والا ایک کم عمر مسیحی نوجوان اپنے حالات سے متعلق سوشل میڈیا پر آواز بلند کرتا ہے اور اسکی آواز پر حکام ایکشن لیتے ہیں۔
آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسیحی سوشل میڈیا جیسی ایسی بڑی قوت کا استعمال کریں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کرکے دنیا کو اس حوالے سے بتائیں