پاکستانی مسیحی ایتھلیٹ امبرین مسیح نے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی مسیحی ایتھلیٹ امبرین مسیح نے پانچویں ایشئین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ مقابلے کا آغاز 17ستمبر 2017 بروز اتوار کو ہوا جس میں 65 ممالک سے قریب 6000 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔ امبرین مسیح نے پاکستان کیلئے روایتی ویمن ریسلنگ میں فلپائن کی نومی ٹینر سے مقابلے میں پہلا کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس موقع پر امبرین کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔