پوپ فرانسس میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے لیے تیار

پوپ فرانس 27 نومبر سے میانمار کے 4 روزہ دورے کا آغاز کریں گے جس کے بعد وہ 30 نومبر سے 2 دسمبر تک ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹی کن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاپائے اعظم فرانس دورہ میانمار کے دوران صدر، سرکاری حکام اور سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔پاپائے اعظم میانمار کے فوجی سربراہ کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کریں گے۔ویٹی کن ترجمان گریگ برک نے کہا ہے کہ پاپائے اعظم یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب دونوں ملک ایک اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔