کم جونگ کی پاپائے اعظم کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے پاپائے اعظم فرانسس کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔جنوبی کوریا کے صدارتی محل نے بتایاکہ صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے جب پاپائے اعظم سے ملاقات کریں گے تو وہ شمالی کوریائی رہنما کا پیغام اْن تک پہنچا دیں گے۔جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے دفتر کے مطابق گزشتہ ماہ جب دونوں کوریائی ریاستوں کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی تو کِم جونگ اْن نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاپائے اعظم کی شخصیت سے بے حد متاثر ہیں اور ان سے بالمشافہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل شمالی کوریا میں مسیحیت کے خلاف کئی کاروائیاں بھی ہوتی رہی ہیں.