پوپ فرانسس کا دورہِ چلی اور پیرو

پاپائے اعظم فرانسس اپنے لاطینی امریکا کے ممالک چلی اور پیرو کے دورے مکمل کرکے واپس ویٹی کن پہنچ گئے ہیں۔ایک ہفتہ دورانیہ پر محیط ان دو ممالک کے دورہ کے دوران پاپائے اعظم نے چلی میں ایک بڑی پاک ماس کی قیادت کی۔انہوں نے یہاں خواتین جیل میں قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔اس کے علاوہ انہوں ایمیزون برستاتی جنگلات کا دورہ بھی کیا اور یہاں بسنے والے روایتی قبائلی افراد سے ملاقات کی۔ پاپائے اعظم نے چلی میں سیاسی و سماجی آزادیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

دورہ پیرو کے دوران انہوں نے لیما کے ایک ائر بیس پر ایک عبادت کی قیادت جس میں لاکھوں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔انہوں نے لیما کی ایک مشہور زیارت گاہ کا دورہ بھی کیا۔پاپائے اعظم کے دورہ کے آغاز پر ایک اہم واقعہ بھی رونما ہوا جب انہوں نے چلی جاتے ہوئے طیارہ میں ایک نکاح کی رسم بھی ادا کی جو یقیناًًفضا میں دوران پرواز پہلا نکاح ہے۔