گجرات: 17 سالہ مسیحی بچی کیساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ

جٹووکل گجرات کی رہائشی 17 سالہ صبا مسیح ولد ساجد مسیح جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا صبا ساجد قوت سماعت اور بولنے سے محروم ہے لیکن اسکی نشاندہی پر ان کے علاقہ کے ارسلان ولد محمد بوٹا، شہباز ولد محمد عنائیت، شعیب عرف شیبی اور عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ نمبر 1101/17تھانہ سول لائن گجرات میں درج کروایا گیا. صبا ساجد کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان ملزمان نے میری بیٹی سے زنا کیا ہے مقدمہ کے اندراج پر پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا بعد ازاں تفتیشی افسرنے ملی بھگت سے شعیب اور عبدالعزیز سے رشوت لے کر رہا کردیا جس پر میں نے ڈی پی او صاحب کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست پیش کی جس پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی.

ملزمان کو چھوڑنے والے تفتیشی افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے پاکستان مسیحی اتحاد کی جنرل سیکرٹری نازیہ ناز کھوکھر نے متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی اور ان ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ (س،م)

اپنا تبصرہ بھیجیں