والٹ ڈزنی کا نوٹرے ڈیم چرچ کی تعمیر نو کے لئے 5 ملین ڈالرکا عطیہ

امریکی پروڈکشن کمپنی والٹ ڈزنی نے نوٹرے ڈیم کیتھڈرل چرچ کی تعمیر نو کے لئے 5ملین امریکی ڈالر عطیہ کر دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے نوٹری ڈیم کیتھڈرل چرچ کی تعمیر نو کے لئے والٹ ڈزنی نے 5 ملین امریکی ڈالر عطیہ کئے ہیں،والٹ ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ اے اگیرکا کہنا ہے کہ نوٹرے ڈیم کیتھڈرل چرچ پیرس کا دل اور فرانس کی روح ہے، یہ چرچ اپنے آرٹ اور فن تعمیر کی وجہ سے انسانی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔