آسیہ بی بی کے بیرون ملک چلے جانے کی خبریں درست نہیں: آئی جی جیل خانہ جات

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ آسیہ بی بی کے بیرون ملک چلے جانے کی خبریں درست نہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کیلئے تاحال روبکار وصول نہیں ہوئی۔ رہائی کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ادھر سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے بھی کہا ہے کہ کاغذاتی کارروائی کی تکمیل اور سیشن جج ننکانہ سے رہائی کے احکامات وصول ہونے تک آسیہ بی بی کی رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات قانون کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کے دوران سلمان تاثیر کے صاحبزادے شان تاثیر کی باتوں سے ایسا تاثر ابھر تھا کہ آسیہ رہائی کے بعد اپنے خاندان سے جاملی ہے اور وہ کینیڈا پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں