سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد ہنگامہ آرائی،جلاؤ گھیراؤ اورتوڑ پھوڑکے کیس کی سماعت 15 نومبرتک ملتوی کر دی اورمقدمہ میں نامزدملزم ناصرمسیح کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔کیس میں اب تک تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے بارے میں حتمی بحث جاری ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔مقدمہ میں 21 ملزمان نامزد ہیں جو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں