پیرس کے تاریخی چرچ میں آتشزدگی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 850 سال پرانے نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 9گھنٹے بعد آگ بجھانے کے عملے نے آتشزدگی پر قابو پالیا،قریب 400فائر فائٹرز نے اس آگ بجھانے کے کٹھن کام میں حصہ لیا۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف دو پولیس افسر اور ایک فائر فائٹر معمولی زخمی ہوا۔

نوٹرے ڈیم وہ تاریخی چرچ ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں کیآمد ہوتی ہے، واضح رہے کہ چرچ کی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا۔پیرس کے نوٹرے ڈیم چرچ میںآگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پیرس پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چرچ کے اطراف آنے سے گریز کریں تاکہ ریسکیو گاڑیوں کو پہنچے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔